وزیراعظم پاکستان ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے
— September 17, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے جبکہ وہ دورہ امریکا میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز محمد محمد یونس، مالدیپ کے صدرمحمد معیزو اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ وزیراعظم دورہ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے 21 ستمبر کو روانہ ہوں گے اور یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے وزیراعظم کا خطاب نشر ہوگا۔