وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
— May 2, 2019
پشاور ( اے آئی اے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی موجود تھے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا که ڈیم کیلئے زمین کا تحفہ دینے پر مشکور ہیں ڈیم کیلئے سپریم کورٹ کے پورے بنچ نے اپنا فرض نبھایا ہے اور ڈیم فنڈز کیلئے تارکین وطن کا مشکور ہوں تارکین وطن کا دل اپنے وطن کیساتھ دھڑکتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی ملے گی منظور شدہ پی سی ون کے مطابق مہمند ڈیم 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہوگا جس پر309 ارب روپے لاگت آئے گی ڈیم کی تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائی جائے گی , چارسدہ , نوشہرہ اور پشاور سیلابی پانی سے بھی بچ جائیں گے , دریائے سوات پر بنائے جانے والے ڈیم سے ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی ملے گا اور 16 ہزار ایکڑ اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پانی میسر ہوگا اور اس سے 52 ارب روپے سالانہ فائدہ ہوگا باخبر ذرائع کے مطابق سی جی جی سی اور ڈیسکون کمپنی کا جوائنٹ وینچر مہمند ڈیم منصوبے کو مکمل کرے گا