وزیراعلیٰ بلوچستان کی لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی عیادت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی عیادت

CM BALOCHISTAN

لندن ( اے آ ئی اے ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہسپتال جا کر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے  وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے حسین شریف نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم تیزی سے روبہ صحت ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت کی بحالی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور قوم کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں اور حکومتی امور کی انجام دہی کریں

About author