وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل سے ایرانی وزیر دفاع کی ملا قات
— January 19, 2016
تہران ( اے آ ئی اے ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام چاہتا ہے جس کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تہران پہنچنے پر ائرپورٹ پر ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل ایرانی وزیر دفاع نے وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی وفد کا تہران پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ہے ایرانی وزیر دفاع اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی جس میں وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی و دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سعودی عرب ا ور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کر رہا ہے، ہم خطے میں ااستحکام کے خواہاں ہیں اور امن کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کہ اہم ضرورت ہے، اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم کا اس حوالے سے دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ ہو گا، امید ہے دونوں ممالک کے سربران کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج مفید ثابت ہون گے۔