وزیر اعظم پاکستان عمران خان 23  ستمبر کو امریکا روانہ ہونگے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہونگے

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 23  ستمبر کو امریکا روانہ ہونگے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 23  ستمبر کو  چار روزہ دورہ پر نیویارک روانہ ہونگے وزیر اعظم نجی طیارے کے ذریعے نیویارک روانہ ہونگے جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا معاملہ اٹھائیں گے ، وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا کے دوران عالمی رہنماؤں اورپاکستانی سرمایہ کاروں سے بهی ملاقاتیں کریں گے , وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل امریکا پہنچ جائیں گے ، عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے

About author