وفاقی حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی کی 169نشستیں درکار ہوں گی
— February 9, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وفاقی حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی کی 169نشستیں درکار ہوں گی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت بنانے کیلئےکسی بھی سیاسی جماعت کو قومی اسمبلی کی 169نشستیں درکار ہوں گی۔ قانون کے مطابق وفاق میں وہی سیاسی جماعت حکومت بنا سکے گی جس کے پاس سادہ اکثریت ہوگی اور حکومت بنانے کے لیے مجموعی طور پر 169نشستوں کی ضرورت ہوگی۔قومی اسمبلی کی عمومی نشستیں 266 ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل کرکے کل نشستیں 336 بنتی ہیں۔