وفاقی حکومت  نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کا انتظام دوبارہ سنبھال لیا

وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کا انتظام دوبارہ سنبھال لیا

 


کراچی ( اے آئی اے ) وفاقی حکومت  نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کا انتظام دوبارہ سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں جناح اسپتال ( جے پی ایم سی ) ,  قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال ( این آئی سی ایچ ) کا انتظام دوبارہ سنبھال لیا ہے وفاقی کابینہ نے 2 اپریل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تینوں اسپتالوں کو وفاق کے ماتحت کرنے کی منظوری دی تھی وفاقی حکومت نے تینوں اسپتالوں کا پرانا ڈھانچا بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال ( جے پی ایم سی ) ,  قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال ( این آئی سی ایچ ) کے ملازمین اور اثاثوں کا انتظام وفاقی وزارت صحت حکومت پاکستان  کے تحت چلایا جائے گا

About author