ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی اسیسمنٹ شروع کردی
— July 16, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی اسیسمنٹ شروع کردی تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ‘ متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفد پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی پہنچتے ہی ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی ایوی ایشن سکیورٹی کی اسیسمنٹ کا آغاز کر دیا ہے