ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی موبائل سمز بحال
— May 30, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی موبائل سمز بحال تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بحال کر دی گئیں ہیں .ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہےکہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئرکیا گیا ہے