پاکستان ایئر فورس کراچی کے ساحل سی ویو پر جمعرات 5 اکتوبر کو ایئر شو پیش کرے گا
— October 4, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان ایئر فورس کراچی کے ساحل سی ویو پر ایئر شو پیش کرے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس ملکی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئر فورس کے تعاون سے کراچی کے ساحل سی ویو پر ایئر شو پیش کرے گا اس شو میں ریڈ ایروز کے علاوہ فخروطن وقوم جے ایف تھنڈر 17فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کرے گا اس شاندار فضائی مظاہرے میں رائل ایئرفورس کی موجودگی سے کراچی کی نیلگو فضا سرخ رنگ کی ہوجائے گی اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ رائل ایئر فورس کی ٹیم فضائی کرتب کی فارمیشن کے حوالے سے اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے شہرت رکھتی ہے
جمعرات 5 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان ایئرفورس کے زیرانتظام ہونے والے اس میگا ایونٹ میں عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی