پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
— March 14, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے . تقریباً ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا ، پنجاب میں تین روزہ، سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع میں 4 روزہ، خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں تین روزہ جبکہ فاٹا میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً ڈھائی کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چار روز تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ہزار سے زائد پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پنجاب مین تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کے ایک کروڑ اسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں تین روز جبکہ فاٹا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع گئی ہیں، انسداد پولیو مہم میں 55لاکھ 86 ہزار 250 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطر پلائے جانے کا ہدف مقررہ کیا گیا ہے۔ جبکہ فاٹا میں بھی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغازہو گیا ہے7روزہ انسداد پولیو مہم میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا اہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ مہم شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی چلائی جائے گی۔