پاکستان بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
— October 10, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔