پاکستان ریلوے نے لمبی ترین مال گاڑی چلا دی

پاکستان ریلوے نے لمبی ترین مال گاڑی چلا دی


لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے نے لمبی ترین مال گاڑی چلا دی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملکی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی ہے ۔ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کےذریعے چلایا گیا ہے مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی۔ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی ہے ۔یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

About author