پاکستان ریلوے کی آمدن پانچ سے بڑھ کر آٹھ ارب ہوگئی ہے ، سی ای او
— March 22, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے کی آمدن پانچ سے بڑھ کر آٹھ ارب ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز عامر علی بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان ریلویز اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے،پنشن کے علاوہ حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے ،گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے،عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لئے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلائیں گے انہوں نے کہا کہ ریلوےکے نظام کوچلانے کے لیے زیادہ تر سامان باہر سے منگوانا پڑتا ہے ،55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے خسارے کا شکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہچھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں. ایک کوچ پر دس لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے،تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں ۔