پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے کرایوں میں 10سے 19فیصدتک اضافہ کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا اور 7 دسمبر سے ریلوے ٹکٹ کیلئے بکنگ سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے کرایوں میں اضافے کے بعد گرین لائن کاکراچی سے اسلام آبادکرایہ 540 روپے اضافہ سے 5880روپے ہوگیا ہے اور قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کرایہ 170روپے اضافے سے 1820 ہوگیا ہے خیبر میل پشاور تک اے سی سلیپر کرا ئے میں850 روپے , اے سی بزنس میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے , خیبر میل پشاور تک اے سی سٹینڈرڈ 490 , اکانومی کلاس کے کرا ئے میں 190 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ تیزگام کراچی تا راولپنڈی اے سی سلیپر 890 روپے , اکانومی کیلئے 210 روپے , اے سی بزنس میں 660 اور اے سی سٹینڈرڈ میں 530 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے , ملت ایکسپریس فیصل آباد تک اے سی بزنس 540 , اکانومی کیلئے 160 روپے , بہاؤالدین زکریا ملتان اے سی بزنس 480 , اے سی سٹینڈرڈ کیلئے 360 روپے , اکانومی کلاس کیلئے 140 روپے اضافہ کیا گیا ہے. پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی تک اکنامی کلاس میں 250 روپے , کراچی تا سکھر اے سی سلیپر کیلئے 350 اور اے سی بزنس کیلئے 230 روپے , کراچی تا سکھر اے سی سٹینڈرڈ کیلئے 180 , اکانومی کے کرائے میں 80 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکه بزنس ایکسپریس , شالیمار ایکسپریس , شاہ حسین ایکسپریس اے سی سلیپر کے کرایوں میں 670 روپے , اے سی بزنس میں 540 , اے سی پارلر میں 390 روپے , اے سی سٹینڈرڈ 380 اور اکانومی کلاس کے کرائے میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

About author