پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد41 لاکھ67 ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد41 لاکھ67 ہزار سے بڑھ گئی


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان سٹیزنز پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد41لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی ہیں تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سٹیزنز پورٹل پر پانچ سال کے دوران54لاکھ4ہزار589شکایات درج کرائی گئیں۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں کے خلاف27لاکھ48ہزار 186 شکایات درج کرائی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے 2لاکھ 63 ہزار 169،غیر ملکیوں کی 16 ہزار 932 شکایات کیں، پنجاب حکومت کے خلاف17لاکھ 19 ہزار 137 شکایات سیٹیزنز پورٹل کو موصول ہوگئے، کے پی 5 لاکھ 47ہزار، سندھ حکومت کے خلاف 3 لاکھ 17 ہزار 296 شکایتیں موصول ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار شکایات طلبا کی جانب سے درج کرائی گئیں، کاروباری افراد نے 6 لاکھ 56 ہزار 411 شکایت پورٹل پر درج کرائیں، سول سروس افسران اور ملازمین کی جانب سے بھی 4 لاکھ 82 ہزار شکایات درج کیں گئیں ہیں

About author