پاکستان میں نئے ای روزگار مراکز، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرینگے ، وزیراعظم

پاکستان میں نئے ای روزگار مراکز، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرینگے ، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں نئے ای روزگار مراکز اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آئی ٹی کے فروغ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائیگا۔ اسلام آباد آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹرز، بینکس، ریستوران اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں جنوبی کوریا کے تعاون سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ 2027 تک مکمل ہوگا۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ملک کے 29 شہروں میں 43سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے گئے ہیں، 2025ء میں ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائینگے۔

About author