پاکستان میں موبائل فون کی وجہ سے کلر بلائنڈ کے مرض میں تیزی سے اضافہ
— February 1, 2016
کراچی ( رپورٹ امجد علی ) پاکستان میں آنکھوں کے امراض میں اضافے کے ساتھ کلر بلائنڈ (رنگوں کی تمیز ختم ہونے) کا مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماضی میں شکایت کی شرح 9 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 17 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ معلوم ھوا ہے کہ کلر بلائنڈ کی بنیادی وجہ ماحولیاتی آلودگی اور موبائل فون پر انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بھی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جن شہروں میں آلودگی یا انٹرنیٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ موبائل فون کا استعمال کیا جا رہا ہے وہاں کلر بلائنڈ کا مرض شدت اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں رنگوں کی تمیز کم ہوتی جا رہی ہے۔ جس سے ان کی ذہنی پسماندگی اور دماغی امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل میں مخصوص حد تک اور ضرورت کے تحت ہی موبائل فون انٹرنیٹ کا استمعال کا شعور بیدار کیا جائے۔ اور آلودگی کی روک تھام کے لئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔