پاکستان میں یوم آزادی بطوریوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

پاکستان میں یوم آزادی بطوریوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں یوم آزادی بطوریوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 72 واں یوم آزادی بطور یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ہے، ملک کے تمام شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے پرچم لہرایا جبکہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سمیت پارلیمنٹ کے دیگر اراکین، ملک کی سول اور اعلی فوجی قیادت جبکہ غیر ملکی سفیر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پشاور , لاهور , فیصل آباد , گلگت , حیدر آباد , کراچی , کوئٹه اور  ملک کے دیگر تمام شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں ملک کے دیگر شہروں کی طرح آزاد کشمیر اور آزادکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی جشن آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا آزاد کشمیر میں یوم آزادی کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا مرکزی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد کی گئی تقریب میں وزراء , سیکرٹریز , سربراہان محکمہ جات , جامعات کے وائس چانسلرز طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے پرچم کشائی کی , پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بچوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ملی نغمے پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر سردار مسعود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو , زرائع ابلاغ پر پابندیاں اور خوراک کی قلت تاریخی قتل عام کے بھارتی منصوبے کا حصہ ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری کا دوہرا معیار ہندوستانی افواج کو سازگار ماحول فراہم کررہا ہے

About author