پاکستان میں 5 ڈجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے این او سی جاری

پاکستان میں 5 ڈجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے این او سی جاری


کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے ملک میں 5 ڈجیٹل بینک قائم کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےجن پانچ درخواست گزاروں کو ڈجیٹل بینک قائم کرنے کا این او سی جاری کیا ہے ان میں (i) ایزی پیسہ ڈی بی (ٹیلی نار پاکستان بی وی اینڈ علی پے ہولڈنگ لمیٹڈ) ، (ii) ہوگو بینک (گیٹز براس اینڈ کو، ایٹلس کون سولیڈیٹڈ پی ٹی ای لمیٹڈ اور ایم اینڈ پی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ)، (iii) کے ٹی بینک (Kuda ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ، اور سٹی اسکول پرائیویٹ لمیٹڈ)، (iv) مشرق بینک (مشرق بینک یو اے ای) ، (v) رقمی (کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی بذریعہ پی کے آئی سی اور انرٹیک ہولڈنگ کمپنی)شامل ہیں ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جنوری 2022ء میں ڈجیٹل بینکوں کے لیے بہترین عالمی روایات کے مطابق لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک جاری کرتے ہوئے پانچ (05) ڈجیٹل بینکوں کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فریم ورک پاکستان میں مکمل ڈجیٹل بینکوں کے قیام کی جانب پہلا قدم تھا۔ توقع ہے کہ ڈجیٹل بینک ، ڈجیٹل ذرائع سے تمام بینکاری خدمات فراہم کریں گے جن سے استفادے کے لیے صارفین کو بینک کی برانچوں پر جسمانی طور پر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔فریم ورک کے تقاضوں کے مطابق جامع اور سخت جانچ پڑتال کےبعد پانچ (05) درخواست گذاروں کو منتخب کیا گیا۔ درخواست گذاروں کو قابلیت اورموزونیت، تجربے اور مالی مضبوطی، بزنس پلان، عملدرآمد کے منصوبے، فنڈنگ اور سرمائے کے پلان، آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی کی حکمت عملی اور آوٹ سورسنگ کے انتظامات سمیت مختلف پیرامیٹرز کو سامنے رکھتے ہوئے جانچا گیا۔ اس ضمن میں تمام درخواست گذاروں کو اپنا بزنس کیس اسٹیٹ بینک کے روبرو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔آگے چل کر ان پانچ (05) میں سے ہر درخواست گذار خود کو سیکوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پاس بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی انکارپوریٹ کرائے گا۔ بعدازں، یہ ڈجیٹل بینک آپریشنل تیاری کی حالت کا مظاہرہ کرنے اور پائلٹ مرحلے کے تحت آپریشنز شروع کرنے کی اصولی منظوری حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان سے رجوع کریں گے۔

About author