پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے رپورٹنگ فیلوشپ کے لئے درخواستیں طلب
— July 1, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے رپورٹنگ فیلوشپ کے لئے درخواستیں طلب تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس فاؤنڈیشن ( پی پی ایف ) نےغلط اطلاعات اور گمراہ کن معلومات کے انسداد کے موضوع پر پاکستانی صحافیوں کے لئے پی پی ایف مینٹورشپ اور رپورٹنگ فیلوشپ کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں مینٹورشپ اور رپورٹنگ فیلوشپ ایکشن فار کاؤنٹرنگ مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن ویلیو سسٹم ایمپاورمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو غلط اطلاعات اور گمراہ کن معلومات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹس تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو صحافت کے پیشہ ورانہ ، اخلاقی اور قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں