پاکستان پوسٹ کے منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں نادرا کی خدمات کا آغاز
— May 14, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان پوسٹ کے منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں نادرا کی خدمات کا آغاز تفصیلات کے مطابق نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں نادرا کی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولتیں اپنے علاقے کے متعلقہ جی پی او یا مخصوص ڈاک خانہ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نادرا کے اعلامیے کے مطابق ڈاک خانوںمیں گمشدہ شناختی کارڈکے دوبارہ حصول۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی ترمیم اور پتہ کی تبدلی کیلئے ڈاک خانوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔