پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، حافظ نعیم الرحمن

پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، حافظ نعیم الرحمن

لاہور ( اے آئی اے ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ امن، معاشی اور سیاسی استحکام عوام کی رائے سے بننے والی حکومت ہی کے ذریعے آ سکتا ہے۔ امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور بیرونی مداخلتوں کا سدباب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول اور اعتماد کی بحالی، چین اور دوست ممالک کے سرمایہ کاروں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کی حفاظت پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

About author