پاکستان کے دارالحکومت میں سگریٹ کی بغیر لائسنس فروخت پر پابندی عائد

پاکستان کے دارالحکومت میں سگریٹ کی بغیر لائسنس فروخت پر پابندی عائد

cigarette

اسلام آباد  ( اے آ ئی اے )  حکومت پاکستان  نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں سگریٹ کی بغیر لائسنس فروخت پر پابندی عائد کردی  ہے ۔ تفصیلات  کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے بغیر لائسنس سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور امپورٹڈ سگریٹ کسی صورت فروخت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ 1700 سے زائد دکانوں کو لائسنس جاری کرے گی اور ابتدائی طور پر 50 سے زائد دکانداروں کو لائسنس جاری کردیے گئے ہیں۔ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ایکسائز انسپکٹر کو تفویض کیا گیا ہے۔ سگریٹ کی فروخت کی لائسنس فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں دکاندار کو 1 لاکھ ر وپے جرمانہ اور 3 دن قید کی سزا ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ سکولوں سے50میٹر کی حدود میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہے جبکہ  وارننگ سائن کے بغیر امپورٹڈ سگریٹس کی فروخت پربھی پابندی ہے۔ سگریٹ کی فروخت کیلئے اشتہاری مہم نہیں چلائی جاسکتی  اور سگریٹ نوشی  کے حوالے سے اشتہاری مہم سے متعلق قانون پر عمل درآمد کروایا جارہاہے ۔

About author