پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے واشنگٹن میں ہونگے

پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے واشنگٹن میں ہونگے

Sign for the Department of State in Washington, D.C., photographed on March 13, 2009.

واشنگٹن ( اے آ ئی اے )  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےساتھ اسٹریٹجک مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے واشنگٹن میں ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفدکی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیزکریں گے جبکہ امریکی وفدکی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کےساتھ مذاکرات میں باہمی تجارت کے امورپربھی بات ہوگی اس کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی اوراستحکام کے امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اس حوالے سے پاک بھارت تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کودہشت گردی کے خطرے کاسامناہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

About author