پاک فوج ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جنرل راحیل شریف

پاک فوج ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جنرل راحیل شریف

army-chief

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ایک سٹریٹجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہوچکی ہے جس نے فوج کی طرف سے قومی اہمیت کے منصوبوں کی تکمیل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے اسلام آباد کے قریب ایف ڈبلیو او کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کے متعدد اہم منصوبوں ،کان کنی کے منصوبوں ، قراقرم ہائی وے ، وزیرستان میں ایک ہزارکلومیٹرطویل اقتصادی راہداری بھی اسی ادارے کے اہم کارناموں کے چند نمونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے ناقابل رسائی علاقوں میں ایسے منصوبے مکمل کئے ہیں جن کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے مختلف قومی منصوبوں کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے ایف ڈبلیو او کے تیرہ سوافسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

About author