پروفیسر طارق رفیع ڈاؤ یونیورسٹی کے رکن سینیٹ نامزد

پروفیسر طارق رفیع ڈاؤ یونیورسٹی کے رکن سینیٹ نامزد

کراچی ( اے آئی اے ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع ڈاؤ یونیورسٹی کے رکن سینیٹ نامزد تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کو ڈاؤ یونیورسٹی کی سینیٹ کا رکن نامزد کردیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، کراچی کے ایکٹ 2004 کے سیکشن 20 (این) اور سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹس لاز(ترمیم) ایکٹ 2018 کے ذریعے کی گئی ترمیم سےحاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور پروفیسر سید محمود حیدر کو کراچی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل پروفیشنز کی کیٹیگری کے تحت 3 سال کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا رکن سینیٹ نامزد کیا ہے

About author