پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس
— October 29, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) قومی سلامتی سے متعلق خبر کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔ پرویز رشید سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔ انہیں خبر کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبار نے قومی سلامتی کے منافی خبر شائع کی تھی۔