پنجاب میں سوائن فلو سے 12 افراد جاں بحق
— January 16, 2016
لاہور ( اے آ ئی اے ) پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں روالپنڈی میں ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈی صحت پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے اب تک 12 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ راولپنڈی میں 4، ملتان میں 4 اور لاہور میں 2 افراد سوائن فلو کا شکار ہو چکے ہیں۔ مظفر گڑھ اور چکوال میں بھی سوائن فلو 2 مریضوں کی جان لے چکا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک سوائن فلو کے 36 کیسز سامنے آچکے ہیں، حالیہ بارش کے بعد سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔