پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا گیا
— August 29, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی۔ مریم نواز شریف نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں، روشن مستقبل ان کا منتظر ہے۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔ انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد18سے 25برس ہے۔ منتخب انٹرنی کو نجی کے شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ نوجوان cmip.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔