پنجاب کی آئی ٹی پالیسی کے تحت کاروباری شعبے کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف

پنجاب کی آئی ٹی پالیسی کے تحت کاروباری شعبے کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف


لاہور ( اے آئی اے ) چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ے کہا ہے کہ پنجاب کی آئی ٹی پالیسی کے تحت کاروباری شعبے کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم صحت کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوا ، ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی علاج میں سہولت حاصل ہوئی ہے ،فارمیسی میں ادویات منگوانے سے لے کر سٹاک پر نظر رکھنے تک تمام ریکارڈ آن لائن ہو چکا ہے،ای پے پنجاب سے شہری گھر بیٹھے 14محکموں کے 32 ٹیکس و دیگرادائیگیاں کر سکتے ہیں،ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے 138 سے زائد خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ای روزگار پروگرام سے 54 ہزار نوجوان تربیت لے کر 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔پنجاب کی آئی ٹی پالیسی کے تحت کاروباری شعبے کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،نالج پارک ٹیکنالوجی پارکس اور صنعتی زونز میں ون ونڈو سروس سنٹرکی تعمیر بھی اس پالیسی کا ایک اہم اور لازمی جزوہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے

About author