پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
— May 18, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔اس کے علاوہ اسکولوں کے اوقارت کار بھی تبدیل کر دیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو اسکول صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔