پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت
— June 17, 2021
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے لئے وائس چانسلر آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں ، مشترکہ سیمینار زاور کانفرنسز کا انعقاد کریں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ر یئر ایڈمرل سید زین ذوالفقار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کریں گی ، پنجاب یونیورسٹی کے سرسبز و شاداب کیمپس کو دیکھنے کی خواہش تھی دونوں یونیورسٹیاں متعلقہ شعبوں میں فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کو فروغ دیں گی اوردونوں یونیورسٹیوں کے طلبا سمر سکولز میں شرکت کریں گے کوشش کر رہے ہیں کہ ملکی ترقی ، عوامی مسائل کے حل میں یونیورسٹیاں کردار ادا کریں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ہر شعبے میں ہر ممکن مدد کریں گے