پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران گرفتار
— October 11, 2018لاہور ( اے آئی اے ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لے لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے که ڈاکٹر مجاہد کامران نے اپنی اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کیا ان پر کئی افراد کو خلاف قانون بھرتی کرنے اور بے ضابطگیوں کا الزام بهی ہے اس کے علاوه انہوں نے من پسند طلباء کو اسکالرشپس دیئے اور پپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دیئے ڈاکٹر مجاہد کامران کے ساتھ ملوث دیگر پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر , ڈاکٹر لیاقت علی , راس مسعود , امین اطہر اور کامران عابد شامل ہیں