پولیس افسران کی تقرریاں
— December 27, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس کے 8 افسران کی تقرریاں تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر ساجد امیر سدوزئی کو ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کراچی ،گریڈ 19کے افسر قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی ضلع جیکب آباد ، گریڈ 19کے افسر بشیر بروہی کو ایس ایس پی ضلع کشمور،گریڈ 18 کی افسر سوہائی عزیز کو ایس ایس پی ضلع نوشہرو فیروز،گریڈ 18 کے افسر زبیر نزیر شیخ کو ایس ایس پی ضلع سکھر،گریڈ 18 کے افسر میر روحیل خان کو ایس ایس پی ضلع بدین،گریڈ 18کے افسر محمد کلیم کو ایس ایس پی کمبر شہداد کوٹ اور گریڈ 18 کے افسر سید علی اصغر شاہ کو ایس ایس پی ضلع مٹیاری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئیے ہیں۔