پوچھنا آپ کا حق ہے ، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگاہی سیمینار
— December 17, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) پوچھنا آپ کا حق ہے ، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آگاہی سیمینار تفصیلات کے مطابق داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ایمنگ چینج فار ٹومورو (ایکٹ) انٹرنیشنل کے تعاون سے نیشنل یوتھ ہیلپ لائن سے متعلق آگاہی سیمینار ’پوچھنا آپ کا حق ہے ‘ کا انعقاد کیا گیا ’پوچھنا آپ کا حق ہے ‘ کے عنوان سے منعقد آگاہی سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کے نفسیاتی و سماجی مسائل ، صحت اور تعلیم کے مشورے اور رہنمائی کے حوالے سے نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کی معلوما ت دینا تھا سیمینار میں مہمان مقررین میں جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور ماہر نفسیات شعیب احمد شامل تھے جبکہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، ایکٹ انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین مبشرنبی ، سی ای او مبشر بنوری ، ایچ ای سی میر حسن ، سلیم اللہ سوہو ، ڈاکٹر روبینہ ، کنول کاشف ، ڈائریکٹر سی سی پی بی ڈاکٹر عبدالسمیع راجپوت ، عرفات جونیجو ، سارنگ عباسی ، فیکلٹی ارکان ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کیجامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے کہا کہ معاشرے کا سب سے اہم حصہ نوجوان ہیں اور ہمیں نوجوانوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کا مسئلہ یہی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے کسی سے بات نہیںکرتےاور اپنے بڑوں سے پوچھتے نہیں ۔ہیں طلباء کے نفسیاتی اور سماجی مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی گئی تاہم اس پر قابو پانا ایک چیلنج ہے ، ایچ ای سی کی جانب سے طلباء کے فوائد کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، ہم طلباء کی کیئریئر کونسلنگ کے ساتھ ان کے ہر طرح کے مسائل کے حل میں مدد کررہے ہیں ۔