پی آئی اے نے مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ساتھ لانے سے منع کر دیا

پی آئی اے نے مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ساتھ لانے سے منع کر دیا

samsung

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے مسافروں کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 ساتھ لانے سے منع کر دیا ہے  ،جبکہ سام سنگ انتظامیہ نے بھی گیلیکسی نوٹ 7 میں چارجنگ کے دوران بیٹری پھٹنے کے بعد فروخت بند کر دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں کو موبائل فون سام سنگ نوٹ 7 ساتھ نہ لے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گیلیکسی نوٹ 7 ماڈل پر دوران سفر پابندی لگائی گئی ہے لہذا موبائل فون سام سنگ نوٹ 7 سامان میں بھی نہیں لے جایا جا سکے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اس لیے مسافروں سے تعاون کی امید کرتے ہیں۔ خیال رہے امریکہ میں چارجنگ کے دوران سام سانگ نوٹ 7 کی بیٹری پھٹ جانے کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل ایوی ایشن نے نوٹ 7جہاز میں لے جانے پر پابندی لگا دی تھی سام سنگ انتظامیہ کے مطابق گیلیکسی نوٹ7میں چارجنگ کے دوران بیٹری پھٹنے کے بعد فروخت بند  بند کر دی ہے۔

About author