پی آئی اے نے 333 ملازمین کو برطرف کر دیا

پی آئی اے نے 333 ملازمین کو برطرف کر دیا

333PIA

کراچی ( اے آ ئی اے )  پی آئی اے نے ڈگریاں جعلی ہونے پر333 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیاہے،باخبر ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی طرف سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف گزشتہ ماہ شدید ا حتجاج کیا تھا ، جس کے بعدحکومت پاکستان  نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کاکام تیزکردیا۔ ابتدائی طور پر27 سو کے قریب ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 333 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں، جنہیں فوری طور پر ملازمت سے فارغ کردیاگیا ہے ، جبکہ 1597ملازمین کی ڈگریاں مشکوک ہیں۔ جن کو جلد ملازمت سے برطرف کر دیا جا ئے گا

About author