پی آئی اے نے 82000 عازمین حج پہنچادیئے , حج آپریشن مکمل
— August 6, 2019
لاہور ( اے آئی اے ) پی آئی اے نے حج آپریشن مکمل کرلیا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 5 جولائی سے شروع ہونے والا حج آپریشن مکمل کرلیا ہے اس دوران پی آئی اے نے 290 پروازوں کے ذریعے 82000 عازمین حج سعودی عرب پہنچائے ہیں پی آئی اے کے منتظم اعلی ایئر مارشل ( ر ) ارشد ملک نے قبل از حج آپریشن مکمل ہو نے پر پی آئی اے کے کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بعد از حج آپریشن بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے گا ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح تقریباً 90 فیصد رہی ہے اور رواں سال پی آئی اے نے حج آپریشن مکمل طور پر اپنے طیاروں سے کیا ہے اور حج آپریشن کے لیئے کوئی طیارہ کرائے پر حاصل نہیں کیا گیا پی آئی اے ترجمان کے مطابق 8 مقامات سے 82000 عازمین کو سعودی عرب پہنچانا ایک مشکل مرحلہ تھا جو کامیابی سے مکمل ہوا اس کامیابی میں حال ہی میں کارآمد بنائے گئے طیاروں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے