پی آئی اے کا حاجیوں کو واپس لانے کیلئے حج آپریشن شروع ہوگیا
— August 18, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) پی آئی اے کا حاجیوں کو واپس لانے کیلئے حج آپریشن شروع ہوگیا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کیلئے حج آپریشن شروع ہوگیا ہے حج پروازیں کراچی , اسلام آباد اور پشاور پہنچ گئیں ہیں غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 706 چار سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حج کی سعادت حاصل کر کے کراچی پہنچنے والے حاجیوں کو پھول پیش کئے گئے یہ پہلی حج پرواز ہے جبکہ لاہور کی پرواز آج صبح پہنچے گی پی آئی اے نے 290 خصوصی اور شیڈول حج پروازوں کے ذریعے 82 ہزار سے زائد حجاج کرام کو سفری سہولت فراہم کی ہیں پی آئی اے کے اعلی افسران ایئرپورٹس پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا