پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی
— October 2, 2018اسلام آباد ( اے آئی اے ) پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے رپورٹ میں پی آئی اے خسارے کی وجہ تجربہ کار اور پیشہ ور لیڈرشپ کی کمی کو قرار دیا گیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں قومی ائیر_لائن کا خسارہ 72 ارب روپے تھا 2017 میں خسارہ 360 ارب روپے پر پہنچ گیا رپورٹ میں قومی ہوا بازی پالیسی مرتب کرنے , میرٹ پر تعیناتیاں اور عالمی ائیرلائنز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی عدالت نے پی آئی اے سے رپورٹ پر ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے