پی آئی اے کے 11 ملازمین نوکری سے برطرف

پی آئی اے کے 11 ملازمین نوکری سے برطرف

pia

کراچی ( اے آ ئی اے ) حکومت پاکستان  نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو جواز بناتے ہوئے پی آئی اے کے 11 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ ایک رپورٹ  کے مطابق قومی ایئر لائن کے ملازمین کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرنے کی پاداش میں تادیبی کارروائیاں شروع ہوگئیں ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں لازمی سروس ایکٹ کو جواز بناتے ہوئے 11 ہڑتالی ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ روزگار سے فارغ کئے ملازمین میں بشارت،عرفان،ناصر،محمد رضوان،امین اللہ ،سرفراز،مظہر علی اور دیگر شامل ہیں، یہ تمام ملازمین پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کررہے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا جس کے باوجود ملازمین نے ہڑتال کی تھی تاہم پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 2 روز قبل ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About author