پی ایس او  اور آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام

پی ایس او اور آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام

oil tankers

کراچی ( اے آئی اے ) پی ایس او اور آل پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے ملک بھر میں مکمل طور پر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے صدر اقبال جہانگیری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی جانے والی ہڑتال کے بعد ڈی جی رینجرز سے مزاکرات کی کامیابی کے بعد ہم نے دو روز کیلئے چار سو آئل ٹینکر کی سپلائی شروع کی تھی جبکہ یومیہ 850آئل ٹینکر ملک کے دیگر شہروں میں تیل کی ترسیل کرتے ہیں۔ پی ایس او کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن پی ایس او نے دوروز گزر جانے کے باوجود ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے

About author