پی ایس ایل سیزن فور کراچی پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا , ڈاکٹر امیر شیخ

پی ایس ایل سیزن فور کراچی پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا , ڈاکٹر امیر شیخ

کراچی ( اے آئی اے ) پی ایس ایل سیزن فور کراچی پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس میں تمام اداروں کی کوششوں سے سرخرو ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ  نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی پولیس چیف نے کراچی میں پی ایس ایل سیزن فور کے پر امن انعقاد اور بہتر سیکیورٹی اقدامات پر ماتحت افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور ڈسٹرکٹ پولیس , ٹریفک پولیس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے افسران کو تعریفی اسناد بهی دیں انہوں نے کہا کچھ سال پہلے کراچی شہر کی روشنیوں کو گہن لگ گیا تھا اور عالمی ریسرچرز  نے دنیا کا چھٹا خطر ناک شہر قرار دیا تھا لیکن اب کراچی کا نمبر خطرناک ساٹھ شہروں میں بھی نہیں آتا تمام اداروں اور بالخصوص شہریوں کی کاوشوں سے پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہوا اکثر ایسی اطلاعات ملتی رہیں جس سے خطرات کا اندیشہ تھا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ , اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کا کردار بھی قابل تحسین تھا

About author