چیئرمین واپڈا کا کے فور پراجیکٹ کا دورہ

چیئرمین واپڈا کا کے فور پراجیکٹ کا دورہ

کراچی ( اے آئی اے) چیئرمین واپڈا کا کے فور پراجیکٹ کا دورہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران چیئرمین واپڈا نے ان ٹیک اور پمپنگ سٹیشنز سمیت منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کی ہدف کے مطابق تکمیل کیلئے تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پراجیکٹ کے پاور سسٹم کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ فریقین سے مؤثر رابطہ برقرار رکھیں۔ اس موقع پر جنرل منیجر پراجیکٹس ساؤتھ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین واپڈا کو منصوبے پر پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ کے فور پراجیکٹ کا 46 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ پراجیکٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے فور منصوبے کی تعمیر پر اب تک 59 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، کےفور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا پی سی ون 126 ارب روپے پر مشتمل ہے۔ چیئرمین واپڈ کو بتایا گیا کہ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل دسمبر 2025 میں شیڈول ہے، منصوبے کی شیڈول کے مطابق تکمیل درکار فنڈز کی بروقت فراہمی پر منحصر ہے اور کے فور پراجیکٹ دو مراحل میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ زیرتعمیر پہلے مرحلے سے کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا، کے فور کے دوسرے مرحلے کی بدولت کراچی کو یومیہ 390 ملین گیلن مزید پانی مہیا کیا جاسکے گا

About author