چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

chairman PIA

اسلام آباد  ( اے آ ئی اے )  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے)  کے چیئر مین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے  مستعفی ہونے کا اعلان  کردیا اور  منظوری ۔کیلئے اپنا استعفی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو بھیجوا دیا ہے پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے کہا کہ کراچی میں ہونےوالے واقعے پر بہت دکھ ہوا ہے، یہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کل کراچی میں ہونے والے واقعہ کا خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ پی آئی اے کے 3 بے گناہ ملازمین کا خون مجھ سے برداشت نہیں ہورہا۔ ناصر جعفر  نے کہا کہ ایک سال سے سب کو اکٹھا کرنےکی کوشش کررہا تھا،ایسے دل خراش واقعے کے بعد عہدے پررہنے کو دل نہیں کرتا، حکومت نے6ماہ تک کچھ نہ کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔ ناصر جعفر نے مزید کہا کہ حکومت فائرنگ کےواقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔ واضح رہے کہ کل کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے پی آئی اے مجوزہ نجکاری کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے پی آئی اے  ملازمین پر  واٹرکینن، شیلنگ  ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا تھا جس سے پی آئی اے ملازمین سمیت میڈیا نمائندے بھی زخمی ہوئے تھے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والے پی آئی اے کے 3ملازمین  زخموں کی تاب  نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

About author