چیف کمشنر اسلام آباد چیئر مین سی ڈی اے مقرر
— May 6, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) چیف کمشنر اسلام آبادچیئر مین سی ڈی اے مقرر تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آ باد اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر چوہدری محمد علی رندھاوا کو چیئر مین سی ڈی اے بھی مقرر کردیا ۔وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطور چیئر مین سی ڈی اے تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے ،وہ چیف کمشنر اور چیئر مین سی ڈی اے دو نوں عہدوں پر فرائض انجام دیں گے۔سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی سیکشن 6 کی ذیلی شق دو کے تحت چیف کمشنر بلحاظ عہدہ سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ہیں اسلئے انہیں چیئر مین سی ڈی اے بورڈ مقرر کیا گیا ۔ چیئر مین سی ڈی اے کا عہدہ کیپٹن (ر) انوار الحق کو تبدیل کرنے سے دو مئی کو خالی ہوا تھا۔چوہدری محمد علی رندھا وا اس سے قبل کمشنر لاہورتعینات تھے، انہیں دو مئی کو چیف کمشنر اسلام آ باد مقرر کیا گیا تھا۔