چینی قونصل خانے پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” نے کروایا

چینی قونصل خانے پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” نے کروایا

کراچی ( اے آئی اے ) چینی قونصل خانے پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” نے کروایا تها ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ بلوچستان لبریشن آرمی نے ” را ” کی ایما پر کیا جس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں چينی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا ہے کراچی ، حب ، خضدار اور کوئٹہ سے 5 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے ہیں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ اسلم اچھو حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اسلحہ ٹرین سے کراچی لایا گیا جبکہ گرفتار ملزمان میں عبداللطیف , حسنین , عارف , ہاشم اور اسلم مغیری شامل ہیں حملہ آوروں نے نادرا کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے تھے چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) سے تھا اسے حال ہی میں افغانستان میں کارروائی کے دوران جہنم واصل کیا گیا۔ اسلم اچھو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج رہا اسلم اچھو 2011ء سے 2014ء تک ٹرینوں پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھا چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تهے جن کی شناخت عبدالرزاق، ، ازل خان مری عرف سنگت اور رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے

About author