چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے اپنے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
— November 25, 2019
بیجننگ ( اے آئی اے ) چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے اپنے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق مرکزی چینی حکومت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کو 2020 فنڈ کے حصے کے طور پر1.39 ارب یو آن (198 ملین امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں ، وزارت کے مطابق جیانگ سو، شن ڈانگ اورگوانگ ڈانگ بالترتیب 70.35 ملین ، 67.9 ملین اور65.1 ملین یو آن وصول کریں گے ، صوبائی سطح کے علاقوں کو دی جانے والی رقوم میں سے یہ سب سے زیادہ رقم ہے ، یہ رقوم مقامی طور پر بنیادی تحقیق ، سائنس ٹیکنالوجی اینوویشن بیسز کی تعمیر اورسائنسی ٹیکنالوجی کامیابیوں کی منتقلی پر خرچ کی جائے گی ، وزارت نے مقامی حکام سے مزید بجٹ منیجمنٹ کے تمام عمل، فنڈ کی منظوری مضبوط بنانے اور رقوم کے بہتر استعمال کے متعلق دریافت کیا ہے