چین کا چانگ ای6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

چین کا چانگ ای6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

بیجنگ ( اے آئی اے ) چین کا چانگ ای6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا تفصیلات کے مطابق چین کا چانگ ای6مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا ہے جو خلائی میدان میں بڑی کامیابی ہے . یہ چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے۔ چانگ ای 6مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔ پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6کے مشن کا اہم حصہ ہے جوچاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا کرجنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا ۔

About author